ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :ماتراپورنا اسکیم کے نفاذ کے لئے دباؤ نہ ڈالنے کا مطالبہ لے کر آنگن واڑی ملازمین کی درخواست

بھٹکل :ماتراپورنا اسکیم کے نفاذ کے لئے دباؤ نہ ڈالنے کا مطالبہ لے کر آنگن واڑی ملازمین کی درخواست

Sat, 06 Jan 2018 20:31:12    S.O. News Service

بھٹکل:6/ جنوری (ایس اؤنیوز)حاملہ اور زچہ عورتوں کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی ماتراپورنا اسکیم کو نافذ کرنےکے لئے آنگن واڑی کارکنوں پر اعلیٰ افسران دباؤ نہ ڈالنے کی مانگ لے کر کرناٹکا آنگن واڑی نوکرررسنگھ (ر)بھٹکل تعلقہ کمیٹی کی طرف سے ضلع نگراں کاروزیر آر وی دیش پانڈے کو درخواست سونپی گئی ۔

وزیر موصوف نے آنگن واڑی ملازمین کی مانگ کو قبول کرتے ہوئے مثبت میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین پر دباؤ ڈالنے کے لئے موقع نہیں دیں گے، وہ پریشان نہ ہوں ، حکومت اس سلسلے میں مناسب فیصلہ لینے کی یقین دہانی کرائی ۔ محکمہ خواتین اور اطفال کے نائب کمشنر سے موبائل رابطہ کے ذریعے بات کرتےہوئے انہیں ملازمین کی مانگ پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے غیر معیاری غذا سپلائی کے تعلق سے بھی جانچ کرائے جانے کی بات کہی۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا، انگن واڑی سنگھ کی صدر پشپاوتی نائک، سکریٹری سدھا بھٹ، جئے لکشمی نائک، کویتانائک، پدماوتی نائک، مادیوی دیواڑیگا، ناگوینی دیواڑیگا، ناگرتنا موگیر موجود تھے۔

 


Share: